ادارہ پاک د ارالاسلام کی بنیاد 1998 میں جرمنی کے شہر کوبلنز اور اس کے گردونواح میں رہنے والے پاکستانیوں نے رکھی تاکہ پاکستانی کمیونٹی اپنی مذہبی اور سماجی رسومات کو دیارِ غیر میں احسن طریقے سے ادا کر سکیں ۔
اس کےلئے پہلے ایک گھر کرایے پر لیا گیا لیکن وقت گزرنے کےساتھ ذیادہ جگہ کی ضرورت کو شدید محسوس کیا گیا اور پھر 2008 میں مسجد اقصٰی کی تعمیر کی گئی جو کہ اپنی خوبصورتی کے اعتبار سے منفرد ہے ۔
مسجد اقصٰی میں پانچ وقت کی نماز کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے
علاوہ ازیں ذکرواذکار کی محافل اور خواتین کی تربیتی نششتوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے
مسجد اقصٰی کی انتظامیہ اپنے ہمسایوں اور دوسرے مذاہب و مسالک کے اداروں کے ساتھ باہمی رواداری پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔
مختلف سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط کو قائم رکھنا مسجد انتظامیہ کی ترجیحات میں سے ہے